14 اکتوبر 2012 - 20:30

آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا اس وقت ایران کی علمی اعتبار سے ایک پیشرفتہ ملک ہے اور یہ سب اسلامی نظام کی برکتوں کی وجہ سے ہے۔

ابنا: آیت اللہ نوری ہمدانی نے آج صبح شہر قم پاسداران انقلاب اسلامی کے چند عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا جہاد ایک پسندیدہ کام ہے۔ انہوں نے کہا خداوند عالم نے جس نبی کو بھیجا اس کے ایک ہاتھ میں کتاب اور دوسرے ہاتھ میں حکم جہاد تھا۔ انہوں نے کہا جہاد کی خصلت لوگوں میں ہمیشہ موجود رہنی چاہئے۔ انہوں نے کہا جہاد کا مطلب اسلام کی حفاظت کیلئے جدوجہد کرنا ہے۔ انہوں نے اسلامی معاشرے کے رہبر کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا رہبر میں شجاعت اور تقوا ہونا چاہئے اور یہ دونوں خصوصیات رہبر انقلاب اسلامی ایران حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای میں پائی جاتی ہیں۔ انہوں نے سپاہ پاسدار ان انقلاب اسلامی کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا آپ کا کام بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور آپ کا کام جہاد کی عالی ترین اقسام میں سے ہے۔

.....

/169